• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APNS کے پی کا اجلاس، اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر گفتگو

پشاور( پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی خیبر پختونخوا چیپٹرکا روزنامہ وحدت کے دفتر میں ایک اہم اجلاس ہواجس کی صدارت اے پی این ایس کے پی کے چیئرمین پیر ہارون شاہ نے کی اجلاس میں خیبر پختونخوا سے وابسطہ سینئر صحا فیوں حفیظ الفت اور رحمت شاہ آفریدی کی مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی بعد ازاں صوبہ بھر کے پرنٹ میڈیاکے ناشرین کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا،اجلاس کے دوران اخباری صنعت کو متاثر کرنیوالے اہم مسائل کی اعلیٰ حکام تک رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیابالخصوص محکمہ اطلاعات کے ذمہ پرنٹ میڈیا کے واجبات بلز کی فوری ادائیگی سر فہرست رہی، چیئرمین نے مسائل کے پائیدار اور جامع حل کی نشاندہی کرنے اور علاقائی اخبارات کے شعبے میں ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی،اجلاس میں اے پی این ایس خیبر پختونخوا کے ممبران نے شرکت کی ان میں پیر ہارون شاہ چیئرمین، روزنامہ جدت کے چیف ایڈیٹر سید قیصر رضوی روزنامہ مشرق کے جاوید خان ، روزنامہ عوام الناس کے چیف ایڈیٹر اشرف ڈار، روزنامہ پیام خیبر کے چیف ایڈیٹرجاوید آفریدی، روزنامہ پیغامات کے چیف ایگزیگٹو عظمت خان داودزئی، ڈیلی فرنٹیر پوسٹ کے بلال آفریدی، روزنامہ قائد کے چیف ایڈیٹر سردار نعیم، روزنامہ ریاست کے چیف ایڈیٹر مسعود خان، روزنامہ سرخاب کے چیف ایڈیٹر لیاقت یوسفزئی، روزنامہ وطن کے چیف ایڈیٹر باری ملک اور روزنامہ سرحد کے زاہد حفیظ نے شرکت کی،اجلاس میں ریکوری اور پی آئی ڈی ریجنل نیوز پیپرز کوٹہ کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی جس کیلئے چیئرمین پیر ہارون شاہ کی زیر قیادت اے پی این ایس خیبر پختونخوا کا وفد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا۔

ملک بھر سے سے مزید