• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز چیفس کا حوالدار لالک جان نشان حیدر کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) 7جولائی 2024ء اتوار کو ناردرن لائٹ انفنٹری کے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی قبر پر دعائیہ تقریب ہوئی۔ این ایل آئی کے کمانڈنٹ نے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھول رکھے۔ اس موقع پر این ایل آئی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ حوالدار لالک جان شہید نے معرکہ کارگل کے دوران فرض کی راہ میں جان کی بازی لگا کر لازوال جرات اور ایثار کا مظاہرہ کیا۔‘ قربانی آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ بنے ، پاک فوج کی قیادت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر‘ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف‘ چیف آف ائر سٹاف ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو اُنکی عظیم قربانی کی 25ویں برسی پر اپنی اور مسلح افواج کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا۔

ملک بھر سے سے مزید