• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی بدامنی نے سندھ کا امن تباہ کر دیا، ڈاکٹر قادر مگسی

حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی نے سندھ کا امن تباہ کر دیا ہے۔ ڈاکو راج نے سندھ کے پانچ اضلاع کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ حیدرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ’’آؤ سندھ سنواریں ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد سندھ سے بدامنی کا خاتمہ، منشیات کا خاتمہ، بیروزگاری کا خاتمہ، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی کمی سمیت کرپشن کا خاتمہ ہے۔ ڈاکو راج کو سندھ حکومت میں بڑے جاگیرداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔ منشیات نے سندھ کے نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے اور منشیات کے کاروبار نے لاکھوں لوگوں کو کمایا ہے۔ پولیس افسران اور منتخب نمائندے بھی اس کاروبار کا حصہ ہیں۔ تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کا مستقبل وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم حاصل نہیں کر رہا۔ صرف ایک کمرے کے سکول چل رہے ہیں۔ صحت گھر غریبوں کے لیے موت گھر بنے ہوئے ہیں، کوئی سہولت میسر نہیں، عوام کو ایک گولی بھی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے سندھ کے نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں کا حکمرانوں نے ریٹ مقرر کیا ہوا ہے ۔ میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید