• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان کا پشاور میں پبلک ڈے کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) طارق اعوان قلعہ میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) PK-82کے ایم پی اے ملک طارق اعوان حلقہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود رہے اس موقع پر پی کے 82 کے مختلف این سیز کے وفود بشمول خواتین نے بڑی تعداد میں طارق اعوان قلعہ کا رخ کیا اور ایم پی اے سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا جس میں بجلی لوڈ ٹرپنگ، گیس کنکشن، پولیس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صفائی و ستھرائی کے مسائل وغیرہ سر فہرست تھے۔ ایم پی اے ملک طارق اعوان نے تمام لوگوں کے مسائل کو غور سے سنا اورموقع پر ہی متعلقہ محکموں کو سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ملک طارق اعوان نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طارق اعوان قلعہ کے دروازے پورے پشاور کے لیے کھلے ہیں اور وہ محدود وسائل کے باوجود حلقہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر حد تک جائینگے انکا کہنا تھا کہ وہ وفاقی حکومت سے سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی پشاور اور بلخصوص پی کے 82 میں میگا منصوبوں کے حوالے سے یہاں کے باسیوں کو خوشخبری دیں گے۔
پشاور سے مزید