ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ چہلیک کے علاقے60سالہ شخص پراسرارطور پر مردہ حالت میں پایاگیا ،محلہ درکھانہ کا رہائشی اصغر اپنے گھر میںپراسرار طور پر مردہ حالت میں پایاگیا جس کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ذہنی مریض اور گونگا تھا جو گلیوں میں مانگتا پھرتا تھا جس کا جسم بھی پھولا ہوا تھا ۔