• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالے کیلئے عدالت سے رجوع

پشاور(نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ایف آئی اے کی جانب سے اسے بیرون ملک جانے سے روکنےکے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا سابق صوبائی وزیر نے سینئر قانون دان سید سکندر شاہ کے وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔ رٹ میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو جنوری میں بھی عمرہ کی ادائیگی سے روکا گیا اور اب دوبارہ اسلام آباد ائرپورٹ پر انہیں برطانیہ جانے سے روک کر آف لوڈ کر دیا گیا۔ رٹ کے مطابق درخواست گزار کے خلاف کوئی ایسا مقدمہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کو بیرون ملک سفر سے روکا جا سکے۔۔ شوکت یوسف زئی نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوۓکہا کہ ایسے لگتا ہے کہ وفاقی حکومت اور کوئی کام نہیں کر رہی صرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے جا رہا تھا لیکن مجھے بلا وجہ روک دیا گیا انہوں نے کہا کہ اتنی نالائق حکومت ہے کہ جنوری میں جو مقدمہ درج ہوا فروری مارچ میں اس میں ضمانت بھی مل چکی ہے اور عدالت نےمجھے کیس میں پیشی سے مستثنی بھی کر دیا ہے
پشاور سے مزید