• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بندرگاہ سے ہونیوالی کارگو ہینڈلنگ میں 23.43 فیصد اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی بندرگاہ سے ہونے والی کارگو ہینڈلنگ میں اضافہ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کارگو ہینڈلنگ، بشمول درآمدات و برآمدات کے حوالے سے کارکردگی، مالیاتی سال مجریہ 24-2023 کے اختتام پر بہترین رہی ہے اور کارگو ہینڈلنگ کی مد میں 23.43فیصد زائد رہا ہے۔ مجموعی طور پر 51.65 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ عمل میں آئی جس میں ڈرائی کارگو کی ہینڈلنگ 31.39 فیصد کے اضافے کے ساتھ 40.24ملین ٹن رہی جبکہ لیکوئیڈ کارگو 1.69فیصد کے اضافے کے ساتھ 11.41 ملین ٹن رہا۔ پچھلے سال مجریہ 23-2022 میں مجموعی کارگو کی ہینڈلنگ 41.85 ملین ٹن رہی تھی جس میں 30.63 ملین ٹن ڈرائی کارگو جبکہ 11.22 ملین ٹن لیکوئیڈ کارگو کی ہینڈلنگ کراچی بندرگاہ پر ہوئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی برآمداتی کارگو ہینڈلنگ 47.16 فیصد کے خطیر اضافے کے ساتھ 18.80 ملین ٹن رہی ہے جو کہ پچھلے سال 12.78 ملین ٹن تھی۔