• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی عالمی منڈی میں شدید گراوٹ ریٹ 760 سے 550 ڈالر ٹن رہ گیا

اسلام آباد ( رپورٹ، حنیف خالد)وفاقی حکومت نے اختتام ہفتہ پاکستان شوگر انڈسٹری کو ڈیڑھ لاکھ چینی ایکسپورٹ کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایکسپورٹ ہونیوالی چینی کا زرمبادلہ عالمی مارکیٹ کے مطابق وصول کرنے کیلئے انڈسٹری کو کہہ دیا ہے۔ شوگر انڈسٹری بیرونی خریداروں سے چینی کی ایڈوانس قیمت ڈالرز میں ٹرانسفر ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ پاکستان شوگر انڈسٹری کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ تین ماہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 760 ڈالر فی ٹن تھی اگر اس وقت حکومت پاکستان چینی برآمد کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیتی تو آج کے مقابلے میں 300ملین ڈالر زیادہ زرمبادلہ قومی خزانے میں آ جاتا۔ اب جبکہ 547ڈالر منگل 9 جولائی کو چینی کی انٹرنیشنل ریٹ کم ہو گئی ہے تو اس سے شوگر انڈسٹری کے علاوہ قومی خزانے کو ڈیڑھ لاکھ چینی کی برآمد پر 30کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔ پچھلے سال بھی حکومت پاکستان نے یہی غلطی کی جب 760 ڈالر فی ٹن چینی کی انٹرنیشنل قیمت تھی اس وقت انڈیا نے چالیس لاکھ ٹن چینی برآمد کی جبکہ پاکستان کی حکومت نے اڑھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے میں تاخیر کی ۔
اہم خبریں سے مزید