• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جون میں 40 افراد قتل 24 گاڑیاں، 564 موٹر سائیکلز چھین لی گئیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ماہ جون میں شہر میں مختلف واقعات میں 40 افراد قتل ہوئے۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق یکم جون سے 30 جون تک شہر کے مختلف علاقوں سے 24 گاڑیاں چھینی اور 135 گاڑیاں چوری کی گئیں گئیں،اس دوران 564 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لی گئیں جبکہ 2792موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ ماہ جون میں 1433شہریوں کے موبائل فون ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھین لیے۔جون میں شہر میں بھتہ خوری کے 6 کیسز درج ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید