کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز‘موسم خوشگوار‘گرمی کا زورٹوٹ گیا‘متعددسڑکیں زیر آب‘ ٹریفک جام ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 58 ملی میٹر ہوئی۔
اورنگی ٹاون میں 30 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 19.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 18.5 ملی میٹر اور پی اے ایف بیس پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سہراب گوٹھ، گڈاپ اور صدر میں صرف بوندا باندی ہوئی۔بعض علاقوں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں کے نشیبی حصوں میں پانی جمع ہو گیا جسے کےایم سی اور ٹاؤنزکا عملہ کلیئر کرنے میں مصروف رہا‘ سہ پہر کو ہونے والی بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم ٹریفک پولیس اسے برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہی۔