• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیوکراچی میں رات گئے مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سیکٹر فائیو جی میں فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ عمران ولد سلیم جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔مقتول گارمینٹس فیکٹری میں اوورلاک کام کرتا تھا۔مقتول ایک بچی کا باپ اورچار بھائیوں میں تیسرےنمبر پر تھا۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مقتول کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا ہے اورڈاکو مقتول کا موبائل فون چھین کر فرار ہوئےہیں تاہم واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر فائیو جی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان عمران اپنے گھر کے باہر دوست کے ساتھ بیٹھا تھا،لواحقین کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے عمران سے موبائل فون اور دوست سے نقدی چھینی۔محلے کے لوگوں نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ایک گولی عمران کی گردن پر لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔مقتول نے گزشتہ روز ہی نیا موبائل خریدا تھا۔مقتول شادی شدہ اور دو سالہ بچی کا باپ تھا۔
اہم خبریں سے مزید