• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کو منتقل شدہ عوامی مقاصد کیلئے مختص پلاٹ کی شہری کو فروخت ،فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کے سیکٹر ایف 17 میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے سی ڈی اے کو منتقل شدہ عوامی مقاصد کیلئے مختص پلاٹ شہری کو فروخت کر دیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے پلاٹ ٹرانسفر کیلئے این او سی دینے سے انکار پر معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا اور عدالت نے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر محمد شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل نے ہسپتال بنانے کیلئے سوسائٹی سے 667 مربع گز کا پلاٹ حاصل کیا ، سوسائٹی نے سی ڈی اے سے این او سی کیلئے لیٹر جاری کیا جب سی ڈی اے سے رجوع کیا تو بتایا گیا کہ یہ پلاٹ عوامی مقاصد کیلئے مختص ہے اور سوسائٹی 2005 میں یہ پلاٹ ایک معاہدہ کے تحت سی ڈی اے کو ٹرانسفر کر چکی ہے اس لئے یہ پلاٹ کسی اور کے نام منتقل نہیں ہو سکتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ پلاٹ ہولڈر نے دوبارہ سو سائٹی انتظامیہ سے رجوع کیا مگر انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کوئی جواب نہیں دیا ۔
اسلام آباد سے مزید