• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاؤں سیٹ پر رکھنے سے منع کرنے پر مسافر چاقو حملے میں زخمی

لندن (جنگ نیوز) جنوبی لندن کے علاقے کرائیڈن میں بس میں سفر کے دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو پائوں سیٹ پر رکھنے سے منع کرنے پر چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا۔ پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے اور اس نے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کرتے ہوئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق چاقو سے حملے کا واقعہ منگل کو صبح تین بجے کے قریب بس نمبر 64میں پیش آیا۔ حملہ آور نے پائوں سیٹ پر رکھنے والے تقریباً 50سالہ شخص کی ران پر چاقو کے کئی وار کئے اور پھر ایسٹ کرائیڈن ریلوے اسٹیشن کے اسٹاپ پر اتر کر فرار ہوگیا، زخمی شخص علاج کیلئے خود ہسپتال پہنچا جہاں پولیس کو طلب کیا گیا۔

یورپ سے سے مزید