• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی میں تیزی سے اضافے کی روک تھام کے معاملے پر توجہ دیں، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دائیں بازو کی حکومتیں اور جماعتیں اکثر آبادی میں تیزی سے اضافے جیسے مسائل کو نظر انداز کرتی ہیں، جس سے وسائل کی تقسیم میں چیلنجز پیدا ہوتے ہیں، بلاول بھٹو نےحکومت اور معاشرے پر زور دیا ہے کہ وہ پائیدار ترقی اور سب کے لیے خوشحال مستقبل کے لیے آبادی میں تیزی سے اضافے کی روک تھام کے معاملے پر توجہ دیں، آبادی میں تیزی سے اضافہ ایسے چیلنجز کا سبب بنتا ہے جن کا فوری اور موثر حل ضروری ہے۔ بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے تھیم کسی کو پیچھے نہ چھوڑیں، سب کو شمار کریںʼ کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں اس اہم مسئلے کو حل کرنے حوالے سے ہر بار نمایاں پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کی عوامی حکومتوں نے آگاہی مہموں، قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ اںہوں نے کہا کہ مذکورہ کاوشوں کا مقصد فرد و خاندانوں کو اپنی تولیدی صحت کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لئے بااختیار بنانا تھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنرل ضیا الحق کی آمریت کے دوران پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے کاز کو بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضیا الحق نے اپنے اقتدار کی خاطر مذہبی جنونیت کو فروغ دیا اور استدلال و اعتدال پسند سوچ کو دبایا، جس کے نتیجے میں پاکستانی قوم کو بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے سمیت کئی محاذوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید