اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کیلئے 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تنخواہوں میںاضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا ہے۔