• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتھیاگلی چھاپے، صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال پر لاکھوں روپے جرمانے

پشاور ( جنگ نیوز ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے نتھیاگلی ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم ایبٹ آباد نے نتھیاگلی کے بڑے ہوٹلوں اور شاپس پر اچانک چھاپے مارے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے گئےکاروائیوں کے حوالے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر گزشتہ روز ایبٹ آباد فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز اختر نواز کی نگرانی میں نتھیاگلی میں بڑے ہوٹلوں اور شاپس کے اچانک معائنے کیے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، صفائی کی ناقص صورتحال اور باسی پھل و سبزیوں اور زائد المیعاد کھانے کی دیگر اشیاء برآمد ہونے پر ہوٹلز مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال کی وجہ سے ایک فاسٹ فوڈ کیفے بھی سیل کر دیا گیا۔
پشاور سے مزید