لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول ہائوس لاہور کے اجلاس میں حکومت کے حوالے سے کوئی بات ہوئی نہ ہی صدر آصف زرداری نے حکومت بنانے اور گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی ہے۔
میڈیا کو کوئی بھی خبر جاری کرتے وقت حقائق کو مد نظر رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اندرونی کہانی کے نام پر غیر مصدقہ خبروں سے احتراز کیا جائے،ملک کو اسوقت غیر ذمہ دارانہ صحافت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اپنے وضاحتی بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی ایشوز پر حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔