کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہری حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے کے حوالے سے میئر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔شہری احمد نواز کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے میئر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے درخواست کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی ۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کی ہدایت سےڈی جی پارکس نے درخت کاٹنے کا حکم دیا، جیل چورنگی کے اطراف سے درخت کاٹ دیے گئے ہیں، عدالت نے درخت کاٹنے پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، درخواست میں کے ایم سی، ڈی جی پارکس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔