ملتان (سٹاف رپورٹر ) سعودی عرب جانے والی پروازوں سے بھیک مانگنے جانے والی 8خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، 8 خواتین کو پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کی، بھیک مانگنے والی خواتین 2مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جا رہی تھیں لیکن پکڑی گئیں۔