کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس لائبریری سگنل کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل 40 سالہ خالد ولد محمد علی خان زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ، اہلکار اپنی ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے سنگنل پر کھڑے پولیس اہلکار کو پہلے مکے مارکر نیچے گرایا اس کے بعد فائرنگ کی۔