کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ ٹینس کی عالمی تنظیم آئی ٹی ایف نے پاکستان میں چار ITF فیوچر ایونٹس منعقد کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے ، جس کے لیےآئی ٹی ایف پاکستان کو 50 فیصد گرانٹ فراہم کرے گا۔ آئی ٹی ایف نے 6 سال بعد پاکستان میں آئی ٹی ایف سینئرز ایونٹس کے انعقاد کی بھی اجازت دے دی ہے۔اعصام الحق نے کہا کہ ہم پاکستان میں ٹینس کے کھیل کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔