• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ بیوروکریسی میں ترقیاں، وزیراعظم کی ہائی پاور بورڈ کا اجلاس بلانے کی ہدایت

اسلام آباد (رانا غلام قادر) ٹاپ بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئربیورو کریٹس کو گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دینے کیلئے ہائی پاور پروموشن بورڈ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی ۔ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو ، سیکر ٹیریٹ ، ان لینڈ ریونیو ،کسٹم ، پولیس ،فارن سر وس سمیت مختلف گروپوں کے 20افسروں کو ترقی دی جا ئیگی ،چیئر مین ایف پی ایس سی کا عہدہ گیارہ ماہ سے خالی ،اجلاس نہ ہوسکا، گریڈ انیس اور بیس کے 300سے زائد افسران ترقی کے منتظر حکومتی ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت یہ اجلاس دس محرم الحرام ( یوم عاشور )کے بعد جو لائی کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ اجلاس میں پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ۔ سیکر ٹیریٹ گروپ ۔ ان لینڈ ریونیو سروس ۔ پا کستان کسٹم سروس ۔ پولیس سروس اور فارن سر وس سمیت مختلف سروس گروپوں کے افسروں کو ترقی دی جا ئے گی۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کا گزشتہ تین مارچ 2023کو ہوا تھااسلئے گریڈ بائیس کی 20اآ سامیاں خالی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیاہے۔

اہم خبریں سے مزید