کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریڈ لائن منصوبے کے مکمل ہونے کی نئی تاریخ جون 2026مقرر کی گئی ہے ریگولیٹر ٹرانس کراچی نے اپنے ایک اعلامیے میں وضاحت کی ہےکہ بی آر ٹی کے اس منصوبے پر ماڈل کالونی سے ملیر کینٹ صفورا چورنگی ،یونیورسٹی روڈتا نمائش چورنگی تک کام تیزی سے جارہی ہے شدید افراط زر کے باعث گزشتہ نگراں حکومت کے دور منصوبے پر کام رک گیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے مقامی اور غیر ملکی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئےکنٹریکٹرز کے مسائل کر کےمنصوبے پر دوبارہ تیزی سے کام شروع کر دیا ہےجبکہ یونیورسٹی روڈپر 45 ہزار نئے درخت بھی لگا ئے جائیں گےترجمان نے مذید کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کنٹرول کے لئےٹریفک پولیس خصوصی توجہ دے رہی ہےریڈ لائن کے مکمل ہونے سے روزانہ 3لاکھ 70ہزار افراد سفر کر سکیں گے۔