کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان کے شہر یاماگاتا میں مقامی حکومت نے ایک منفرد قانون منظور کرلیا جس پر لوگ ہنس نہیں رہے بلکہ اس قانون پر عمل کر کے ہنس رہے ہیں۔ چینی اخبار کے مطابق اس قانون کے تحت رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے روزانہ کم از کم ایک بار ہنسیں۔ چینی اخبار کے مطابق یہ نیا قانون گزشتہ ہفتے نافذ کیا گیا تھا جو کہ ایک مقامی یونیورسٹی کی تحقیق پر مبنی ہے۔