• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا خصوصی انٹرویو ”جرگہ“ میں آج نشرہوگا

کراچی (جنگ نیوز) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ میاں نوازشریف غائب کیوں ہیں، اُنہیں وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے کس نے باہر کیا، کیا نوازشریف آج بھی اسٹیبلشمنٹ کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی نوازشریف سے ڈیمانڈ کیا تھی، جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے نوازشریف کو کیا پیغام بھیجا تھا۔ اِن تمام موضوعات پر سینیٹر عرفان صدیقی سے شب 10 بجکر 5 منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ پروگرام کے میزبان سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید