• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ دیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینا فاروق کے سوال ”مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی بحران کم ہوا یا مزید بڑھ گیا ؟“ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ دیا/

 سپریم کورٹ بہت ہی میچور طریقے سے آج ابھر کر سامنے آئی ہے ۔تاہم اس فیصلے پر حکومت اوور ری ایکٹ کرتی دکھائی دی ،پروگرام میں ماہرین قانون زاہد ابرہیم ،اشتر اوصاف ،سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی ،بے نظیر شاہ ،مظہرعباس اور اعزاز سید نے اظہار خیال کیا۔

ماہر قانون زاہد ابراہیم نے کہا ہے کہ 13ججز کا فیصلہ ہے کہ سنی اتحاد کی کوئی سیٹ نہیں ہے میری نظر میں فیصلہ آئین اور قانون کی رو سے ہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ دیا ہے اس ریکارڈ میں موجود تھا کہ بہت سے ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے نامزدگی میں اپنے آپ کو پی ٹی آئی کا کارکن ظاہر کیا ہے اسی وجہ سے سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا کہ پی ٹی آئی کے جو امیدوار ہیں ان کو ان کی سیٹیں ملنی چاہئیں ۔

اہم خبریں سے مزید