ملتان ( سٹاف رپورٹر ) چوری کے مختلف واقعات میں شہری لاکھوں روپے اور دیگر سامان سے محروم، پولیس نے اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ،سٹی شجاع آباد پولیس کو نجی بینک سے سیدہ بتول نے اطلاع دی کہ میں بینک میں آپریشن منیجر کام کرتی ہوں اور میری ٹیبل سے نامعلوم ملزم نے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لیے جب کہ قطب پور پولیس کو لکڑمنڈی سے محمد سلطان نے اطلاع دی کہ فرنیچر کی دکان بنائی ہوئی ہے، میری دکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر چار پیٹیاں اوزار،تین روٹر گولا ،دو موٹر کٹر اور بجلی کی تاریں وغیرہ چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ۔