ملتان( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے 6 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، کچہری چوک، گھنٹہ گھر، واٹر ورکس روڈسے دربار شاہ شمس روڈ دوپہر سے رات کے اوقات تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا، حرم گیٹ سے بطرف شاہ رسال اور ریلوے روڈ سے ریلوے سٹیشن تک روڈ شام کے اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔