• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے 31مقدمات درج ،شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان اور نواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی ، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے ساجد سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکلیں و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے شفیق نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 9ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے ظفر علی سے مسلح ڈاکووں نے نقدی و موبائل چھین لیا تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے نعیم سے ڈاکو نے اسلحہ کے زور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ چہلیک کے علاقے جنید ظفر سے موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد سیفل سے مسلح ڈاکووں نے 12ہزار و موبائل چھین لیا قطب پور کے علاقے سونیا سے ڈاکووں نے 37ہزار لوٹ لیا جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے تنویر کوتوالی کے علاقے وقار کے موبائل فونز صدر کے علاقے نذیر کا پنکھا صدر شجاع آباد کے علاقے طارق اسحاق کا سولر سٹی جلالپور کے علاقے اسماعیل کا سامان نیوملتان کے علاقے سہیل خان کا سامان و نقدی سیتل ماڑی کے علاقے مظفر اقبال ،عبدالحمید کے موبائل فونز جلیل کا بکرا دہلی گیٹ کے علاقے صدام اختر ،محمد حنیف کی موٹر سائیکلیں دولت گیٹ کے علاقے علی رضا ،عرفان کے موبائل فونز و نقدی حرم گیٹ و پاک گیٹ کے علاقے سلمان بن حامد ، محمد بلال بوہڑ گیٹ کے علاقے شہباز کی موٹرسائیکلیں کینٹ کے علاقے فہد تسلیم ،مزمل صادق ،چہلیک کے علاقے علی رضا کے موبائل فونز مظفر آباد کے علاقے منتظر کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے مریم فدا کی نقدی 10ہزار یاسین کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے عابد حسین موٹر وغیرہ اور عبدالمجید کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کرد ی ہے۔
ملتان سے مزید