ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور ملتان کالج آف آرٹس بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے باہمی اشتراک سے جشن بہاراں وال پینٹنگ مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات ملتان کالج آف آرٹس کی آرٹ گیلری میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کی جب کہ مہمانان خصوصی میں سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت داؤد جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے،سماجی رہنما افتخار ندیم قادری اور رشید عباس خان مہمانان اعزاز تھے،تقریب میں طلبہ‘ اساتذہاور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ عمر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، فنونِ لطیفہ کے ذریعے مثبت سماجی پیغام اجاگر کرنا اور آرٹ کلچر کو پروان چڑھانا تھا،وال پینٹنگ اور گرافٹی کے مقابلوں میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے فن کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی، امید اور خوبصورتی کے رنگ بکھیرے۔