• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضر ت علیؓ کا یوم شہادت آ ج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضر ت علیؓ کا یوم شہادت آ ج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی اس حوالے سے مجالس اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، علم و ذوالجناح کا مرکزی ماتمی جلوس ینگ مین رضویہ مشن کے زیر اہتمام لائسنسدار اخلاق حیدر صدیقی کی قیادت میں امام بارگاہ ناصر آباد جھک سے دن 1بجے برآمد ہو گا جس میں ملتان شہر کے علاوہ بیرون ملتان کی ماتمی سنگتیں ماتم داری کریں گی جلوس سے قبل صبح 8 بجے مجلس عزا منعقد ہو گی جس سے علامہ سید علی حسین مدنی، علامہ سید باقر علی نقوی،علامہ سید کاشف ظہور نقوی کے علاؤہ دیگر علماء کرام و ذاکریں عظام خطاب کریں گے، ماتمی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ آستانہ مخدوم پیر لعل شاہ مشہدی پر رات 8 بجے اختتام پذیر ہو گا،محکمہ صحت پنجاب نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید