ملتان ( سٹاف رپورٹر) چالان کرنے پر شہری نے خود پر پٹرول چھڑک لیا اہلکاروں نے بوتل چھین کر حوالہ پولیس کردیا ۔ کینٹ پولیس کو چونگی نمبر 23ڈیوٹی پر معمور ٹریفک وارڈن ابوبکر نے اطلاع دی کہ سب انسپکٹر صفت اللہ نے مزدا کو روکا جس کے ڈرائیور اخترنے مزدا اوور لوڈ کیا ہوا تھا اور روٹ پرمٹ بھی موجود نہ تھا ،15ہزار کا چالان کیا تو ڈرائیور نے پٹرول کی بوتل نکال کر اپنے اوپر چھڑک دی اور آگ لگانے کی کوشش کی جسے دیگر ملازمین کی مدد سے خودسوزی کرنے سے بچایا اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مذکورہ ڈرائیور کو وارڈن نے حوالہ پولیس کر دیا۔