ملتان (سٹاف رپورٹر ) خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ دامادَ رسولؐ اور اللہ کے شیر ہیں، حضرت علیؓ کے دور خلافت میں اسلام کو سب سے زیادہ فتوحات حاصل ہوئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماءپاکستان کے زیر اہتمام جامعہ مسجد کوثر میں منعقدہ سالانہ حیدر کرار کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر مفتی محمد عثمان پسروری، جمعیت علما پاکستان ملتان شہر کے صدر حافظ محمد ظفر قریشی حامدی اور صاحبزادہ الیاس معینی نے بھی خطاب کیا۔