• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا پر مسلّط نااہل ٹولے نے صوبے کو دیوالیہ کر دیا،مہر سلطانہ

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا وومن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پر مسلّط نااہل ٹولے نے صوبے کو دیوالیہ کر دیا۔ یونیورسٹیوں کی تعداد کم کرنے اور سرکاری ملازمین کے پنشن کا خاتمہ چیخ چیخ کر صوبے کی بربادی اور حکومت کی نااہلی کے نعرے لگا رہی ہیں خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں غربت ہے کاروبار کے مواقع اتنے زیادہ نہیں ہے ایسے مواقع پر غریب یا معذور لوگوں کے پاس پنشن کا ایک ہی آسرا ہوتا ہے صوبائی حکومت نے وہ آسرا ہی چھین کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا,انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ترجمان بیرسٹر سیف دوسروں پر صبح شام تنقید کرنے کی بجائے اپنے صوبے کے حالات پر غور کرکے اپنے وزیر اعلیٰ کو آئینہ دکھائیں ان ٹولے کا یونیورسٹیوں کی تعداد کو کم کرنے کا بنیادی مقصد پشتونوں بچوں کو تعلیم سے دور رکھنا ہے تاکہ پشتون بچے قلم اور کتاب چھوڑ کر علم حاصل کرنے کی بجائے جوتوں پر قیدی نمبر آٹھ سو چار لکھ کر جاہلیت کو مزید پروان چڑھائے ان لوگوں کی وجہ سے پشتون بچوں کے ترجیحات بدل گئے ہیں ہم دوبارہ پشتون بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دینگے
پشاور سے مزید