راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے تحریک لبیک پاکستان کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج لیاقت باغ تا فیض آباد ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ۔انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ تحریک لبیک کی درخواست پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا گیا۔ محرم الحرام کی حساسیت ،امن و امان کی موجودہ صورتحال اور حالیہ سنگین سکیورٹی خدشات کے باعث ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ادھر ٹی ایل پی ذرائع کے مطابق ان کی ریلی ہر حال میں ہوگی۔