• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کے محفوظ استعمال ،زیرو مہلک حادثات کے عنوان سے سیمینار

اسلام آباد( جنگ نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نےایل پی جی کے محفوظ استعمال ،ʼزیروʼ مہلک حادثات کے عنوان سے قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔  تقریب اوگرا کے ہیڈ آفس  میں منعقد کی گئی۔اوگرا کے چیئرمین مسرور خان نے کہاکہ ملک بھر میں شہروں سے لے کر دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر مضبوط حفاظتی پروٹوکولز کی فوری ضرورت ہے۔ اوگرا کے ممبر آئل زین العابدین نے بتایا کہ اوگرا صوبائی حکومتوں کے ساتھ فعال ہے۔
اسلام آباد سے مزید