کیلے کے چھلکے پھینکیں نہیں، اس کے جادوئی فوائد جان کریقیناً آپ اُیسا کریں گی بھی نہیں۔ ویسے توکیلا ہماری صحت کے لئے بےحد ضروری ہے، کیوں کہ اس میں وٹامن بی-6، بی-12، وٹامن سی، آئرن فائبر، میگنیشئیم، پوٹاشئیم اور ایتھائلین پایا جاتا ہے، جو کہ ہماری جملہ امراض بیماریوں کے علاوہ جلد کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ کیلے کے چھلکوں میں ہماری خوبصورتی اور صحت کے اہم راز چھپے ہوئے ہیں۔ مثلاً:
٭… ایکنی ہوجائے تو کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے منہ پر رگڑیں، اس سے ایکنی کم ہوسکتی ہے۔
٭… چہرے پر نشانات یا داغ دھبے پڑ گئے ہیں تو چھلکے منہ پر رگڑ یں نشانات اور داغ دھبے ختم ہوجائیں گے۔
٭… آنکھوں کے گرد کالے گھیرے پڑگئے ہیں تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر ایلویرا جیل میں ملائیں اور آنکھوں کے گرد لگالیں، چند دنوں میں آپ کو فرق نظر آنے لگے گا۔
٭… دانتوں پر جمی پیلاہٹ کو ہٹانے کے لئے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ چھلکے کو دانتوں پر پانچ سیکنڈ تک رگڑ کر پانی سے دھو لیں آپ کے دانت چمک جائیں گے۔
٭… چہرے پر پڑی جھریوں پر چھلکے کو رگڑنے سے جھریاں کم ہوسکتی ہیں۔
٭… کیلے کے چھلکے میں سٹرک ایسڈ اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ خارش اور الرجی کی جگہ پر مسلنے سے فائدہ دیتا ہے۔