• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن بائی پاس پر کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ، ایک شخص زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناردرن بائی پاس پر کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود ایم ڈی کٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ ظہور احمد ولد عبد الکریم زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کے ابتدائی بیان کے مطابق کسٹم اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی ہے۔واقعہ کے حوالے سے کسٹم حکام سے رابطہ کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید