کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی کے باوجود گوتم گمبھیر کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے گوتم کی تقرری پرکہا ہے کہ یہ ان کیلئے بڑا موقع ہے، دیکھنا ہوگا کہ وہ نئی ذمہ داری سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں، جنوبی افریقا کے لیجنڈری فاسٹ باولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ وہ گوتم گمبھیر کی جارحیت کے مداح ہیں۔ گوتم گھمبیر کا تعلق بڑے خاندان سے ہے اور وہ بی جے پی کی جانب سے پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیںاس لئے وہ مغرور اور لڑائی جھگڑے والے کرکٹر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔2005میں شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے دوران جھڑپ ہوئی تھی۔نئی ذمے داریاں ملنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ گمبھیر کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے اور انہوں نے ʼمثبت بات کرنے اور کھیل کے لیے ان کے ʼواضع نقطہ نظر کی تعریف کی۔ میں نے ان کے انٹرویوز دیکھے ہیں، اور وہ مثبت بات کرتے ہیں اور بہت سیدھا ہے۔جنوبی افریقاکے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل اسٹین گمبھیر کی تقرری سے کافی خوش تھے اور انہوں نے کہا کہ وہ گمبھیر کی جارحیت کے مداح ہیں۔میں گوتم گمبھیر کا بہت بڑا پرستار ہوں۔ مجھے ان کی جارحیت پسند ہے۔ وہ ان چند بھارتیوںمیں سے ایک ہے جن کے خلاف میں نے جب بھی کھیلا ہے وہ جارح مزاج دکھائی دیئےان کا اندازمجھے یہ پسند ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس انداز کو بھارتی ڈریسنگ روم میں لے جانے والے ہیں۔بھارتی ٹیم میں اکثریت نئے کھلاڑیوں کی ہے۔ویرات کوہلی،روہت شرما اور کئی سنیئرز اب ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں۔صرف بھارت ہی نہیں، بلکہ عالمی کرکٹ میں، ہمیں ایسے لڑکوں کی ضرورت ہے جو تھوڑا سا زیادہ جارحانہ ہوں اور کھیل کو تھوڑا مشکل کھیلیں۔