• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے دو پینل کے درمیان جرگہ میں تنازعہ حل

پشاور(جنگ نیوز)مہمند سٹوڈنٹس یونین کے دو پینل کے درمیان جرگہ کے ذریعے تنازعہ حل ہو گیا،جس میں صدر رضوان مہمند جنرل سیکرٹری شیراز صافی، فنانس سیکرٹری فیصل مہمند کو چن لیا گیا۔ کابینہ ممبر شپ،کیمپس کے انتخابات سمیت آئین کو متفقہ طور پر پاس کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند سٹوڈنٹس یونین عمیر پینل اور دل جان پینل کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا تھا۔جو کہ دونوں نے الگ الگ انتخابات کئے تھے۔مگر بعد میں جرگہ ممبران مزمل مہمند ایڈوکیٹ، مہمند پریس کلب کے صدر شاکر اللہ مہمند،عمیر شاہ ایڈوکیٹ،دل جان مہمند کا متفقہ طور پر جرگہ کے تحت عبوری کابینہ 2024 تشکیل دیا گیا۔