وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جائز مسائل کے حل کےلیے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلار ملز ایسوسی ایشن ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وہ جائز تحفظات اور مسائل کے حل کےلیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا۔