• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی اقامت دین کی منظم تحریک ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دیگر پارٹیوں یا سیاسی گروہوں کی طرح کوئی جماعت نہیں بلکہ یہ اقامت دین کی منظم تحریک اور عوامی مسائل پر جدوجہد کی علامت ہے،ہماری دعوت اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی قائم کرنا اور اللہ کے بندوں کو صرف اور صرف اللہ کی بندگی میں لانا ہے،جماعت اسلامی پوری امت کا ایک جسد واحد ہونے کے تصور پر یقین رکھتی ہے، دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کے حق میں آواز بلند کرتی اور اتحاد امت اور ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے، جماعت اسلامی علاقہ فیصل کینٹ سفاری کے تحت دفتر ضلع شرقی میں ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنان حق دو کراچی مہم کو مزید تیز ،افرادی قوت میں اضافہ اورہفتہ وار درس قرآن وحدیث کا اہتمام اور ہر یوسی میں بلاک کوڈ کی سطح پر کام کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید