• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں بچوں پر حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ عمل ہے، مذہبی و سیاسی رہنما

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں پر حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ عمل ہے ،دہشت گردوں نے ہمارے دل پر حملہ کیا ہے،پوری پاکستانی قوم متحد ہے،قوم دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،دہشت گرد بم دھماکے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،ملک میں موجود سہولت کاروں کے ذریعے بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ،ہماری امن پسندگی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، علامہ بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو شہید کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا، علامہ بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک افواج اور پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کا کہنا تھا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی ہے، جو پاکستان میں بدامنی اور خوف کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہیں بلوچستان میں مسلسل دہشتگری پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضاء پیدا کی جارہی ہے،آج خضدار میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہوئی۔استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھناچاہتی ہیں، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے،اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاء کو ہیں ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسکول کی بس پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پوری قوم ان معصوم بچوں کی شہادت پر سوگوار ہے ، شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی ، میدان جنگ میں بدترین شکست کے بعد بھارتی دہشت گرد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک و اسلام دشمن عناصر کے خلاف فوری اور موثر کارروائی اور ذمہ داروں کو بےنقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خضدار میں اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،دہشتگردکسی کی معافی یارحم کے لائق نہیں انہیں پوری طاقت سے کچلنا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید