کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن شاہ بیگ گوٹھ میں گھر کے اندر قائم دکان میں 12 سالہ مہک دختر غلام دستگیر نے مبینہ طور پرڈوپٹے کی مدد سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی،متوفیہ نے اپنے ڈوپٹے کی مدد سے دکان میں لگے لوہے کے پائپ میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ،فوری طور پر خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی، لیڈی ایم ایل او نے تصدیق کی ہے کہ لڑکی پر کسی بھی نوعیت کا کوئی تشدد نہیں ہوا، متوفیہ کے ورثاءنے اپنے بیان میں بتایا ہےکہ دوپہر تین بجے کے قریب ہم سورہے تھے اس دوران مہک نے خودکشی کی۔