• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مطابق ممتاز حسن روڈ بزنس پلازہ کے پارکنگ ایریا سے ملزم منیب ولد محسن کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 13 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔ملزم برآمد رقم کے بارے میں حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید