• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی مہمانوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنانے والے گینگ کا کارندہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں آئے غیر ملکی مہمانوں بالخصوص بوہری کمیونٹی کو لوٹ مار کا نشانہ بنانے والے بین الصوبائی گینگ کامبینہ کارندہ پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شاہد علی اپنے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اب تک متعدد غیر ملکیوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنا چکا ہےگینگ میں شامل ملزمان اسلام آباد میں مقیم متعدد غیر ملکیوں جن میں پولینڈ، ڈچ، اطالوی اور فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں کو لوٹ مار کر نشانہ بنا چکے ہیں اور اسی حوالے سے اسلام اباد پولیس کو بھی مطلوب تھےملزم اور اس کے ساتھیوں نے تین روز قبل فرانس سے آئے بوہری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی شہریوں کو لوٹا تھا اور فرار ہو گئے تھےگینگ میں شامل ملزمان واردات کے دوران خود کو CTD کے اہلکار ظاہر کرتے اور واردات کے لیے وائٹ کرولا اور وائٹ سیوک کار کا استعمال کرتے تھےملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے سامنے آیا ہے جبکہ گینگ نے حالیہ دنوں میں کلفٹن، پریڈی، درخشاں صدر، اٹلری میدان اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں مذکورہ نوعیت کی ورداتیں کیں اور فرار ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید