کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) سول لائن پولیس نے ریڈ زون کے اطراف میں پولیس اہلکاروں پر پتھراو، توڑپھوڑاورسرکاری املاک کونقصان پہنچانے پربلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ حورین بلوچ سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔11جولائی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی ٗ مبینہ لاپتہ ظہیراحمدکےاہل خانہ سمیت دیگر مظاہرین نے تین روز قبل سریاب روڈ سے ایدھی چوک تک ریلی نکالی تھی ریلی کے شرکا نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی اسی دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو توڑپھوڑاورسرکاری ملاک کونقصان پہنچایا ۔