• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار اور برطرف پولیس اہلکار گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون پولیس نے مبینہ طور پر بنگالی ڈکیٹ گینگ آپریٹ کرنے والے حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار اور برطرف پولیس اہلکار کو گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حساس ادارے کا اہلکار عاقب عرف فوجی اور برطرف پولیس اہلکار اشتیاق شامل ہیں جو اورنگی ٹائون سے لیکر کورنگی تک بنگالی ڈکیٹ گینگ کو آپریٹ کرتے ہیں ،ملزمان نے سابقہ ساتھی محمد یوسف بنگالی جوکہ اورنگی ٹاؤن اور ان کا ساتھ چھوڑ کر کورنگی منتقل ہوگیا تھا، اورنگی ٹاؤن اپنی پھوپھو سے ملنے آیا تو ملزمان نے اسے دیکھ کر اسے پائوں پر گولیاں مار کر زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید