• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امبانیز کی شادی، ثانیہ مرزا کا لہنگا کتنا مہنگا؟

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارت کی ’ویڈنگ آف ایئر‘ آننت امبانی اور رادھیکا امبانی کے استقبالیے میں سرخ لباس میں شرکت کر کے محفل لوٹ لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ ٹینس کھلاڑی نے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس کے لیے تیار ہوں، تصاویر میں انہیں سرخ راء سلک جیکٹ کے ساتھ لہنگے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

ان کے جوڑے پر زردوزی اور موتیوں کی دست کاری کی گئی ہے، یہ جوڑا بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے معروف ڈیزائنر مُرونالینی راؤ کا تیار کردہ ہے، جس کی قیمت 5 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد ہے۔

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

شبھ آشیرواد میں شرکت کرنے والی ثانیہ مرزا تقریب میں ڈان اسٹائل میں انٹری دے کر مرکزِ نگاہ بن گئیں۔

اس موقع پر سابقہ ٹینس کھلاڑی ہلکا میک اپ، موتی اور زمرد کے زیورات کے ساتھ نظر آئیں، سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے لُک پر فدا نظر آ رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید