کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی،نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، لیاری، لانڈھی و کورنگی سمیت شہر میں پانی کے شدید بحران، عوام کی مشکلات و پریشانیوں اور پانی سے محروم شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں احتجاج پر گہری تشویش اور پانی کی فراہمی میں سندھ حکومت، قبضہ میئر اور واٹر کارپوریشن کی ناکامی و نا اہلی اور بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ شدید گرمی کے موسم میں کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، کے فور منصوبہ اپنے وقت پر مکمل ہو جاتا تو شہر میں پانی کا یہ بدترین بحران نہ ہوتا، مرتضیٰ وہاب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں لیکن وہ زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھنے کے لیے تیار نہیں ہیں،سندھ حکومت، قبضہ میئر اور واٹر کارپوریشن کی ذمہ داری ہے کہ شہر میں حالات کنٹرول سے باہر ہونے سے قبل کراچی میں پانی کا بحران فوری حل کریں، حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہر یوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو سکتی ہے۔